لائف سٹائل

رقص کے عالمی دن کو منانے کے لیے پاکستان بھرکے نامور رقاص ایک ہی چھت تلے جمع

Published

on

رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے آرٹس کونسل کراچی نے انٹرنیشنل ڈانس پروگرام کا اہتمام کیا ۔ جس میں ملک بھر سے کلاسیکل، سیمی کلاسیکل اور جدید کے جدید انداز کی شاندار پرفامنسز پیش کی گئیں۔

رقص کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور وہاب شاب ڈانس کمپنی کی جانب سے سمراٹ خاندان کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے ویڈیو ”کتھک یونین“ ریلیز کی گئی ۔ویڈیو میں نگہت چوہدری، وہاب شاہ، وقار سمراٹ کلاسیکل رقص کتھک پیش کررہے ہیں۔ویڈیو کا میوزک عمر دراز  نے بنایا ہے جبکہ کوریوگرافی وقار سمراٹ کی ہے۔

انٹر نیشنل ڈانس ڈے میں معروف کلاسیکل ڈانسر نگہت چوہدری، محسن بابر، فرخ دربار (کتھک)، وہاب شاہ اینڈ کمپنی، مانی چاو(بھرت ناٹیم)،عبدالغنی اور خرم (فیوژن)، کیف غزنوی ، ارم بشیر اور عبدالستار (سیمی کلاسیکل)، ریحام اور دانیہ (بریک ڈانس)،سمیرا (فوک)، وقار سمراٹ، علی پوپر ، عدنان تال (ہیپ ہوپ)، لامیا فہیم (Contemporay) کے علاوہ ڈی جے Jhonگروپ، ساجن گروپ، دیوانہ گروپ، عدنان جانگیر(لاہور)، یوشا اورمسٹر اینڈ مسز سکندر نے شاندار پرفارمنس پیش کی ۔

اس موقع پروزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ احمد شاہ صاحب اور میں روحانی طور پر رقاص ہیں۔رقص ہماری روایت ہے یہ بابا بلھے  شاہ کی روایت ہے۔یہاں پر بڑی تعداد مرد رقاص کی ہے۔رقص بے خودی ہے ۔ہماری فطرت پوری رقص کرتی ہے۔پانچ ہزار سال سے ہمارے پاس رقص کی گواہی موئن جو داڑو کی ناچتی لڑکی کا مجسمہ ہے۔یہ ایک دن رقص کا نہیں،بلکہ پورا سال رقص کا ہے ۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمدشاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کائنات رقص کرتی ہے، سورج رقص کرتا ہے ، بچوں کی شادی میں ہم رقص کرتے ہیں۔ہمارا جسم کا خون بھی رقص کرتا ہے ۔لیکن ہم لوگ رقص نہیں کرتے ۔یہ مذہب کا مسئلہ نہیں ، یہ کلچر کا مسئلہ ہے۔ہمیں خوش رہنے کی آزادی نہیں،خوش رہنا ہمارا بنیادی حق ہے۔

معروف کلاسیکل ڈانسر نگہت چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں احمد شاہ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔جنہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا۔ہماری اس ویڈیو بننے میں آرٹس کونسل کا بہت بڑا رول ہے ۔اگر احمد شاہ ہمیں سپورٹ نہ کرتے تو شاید یہ ویڈیو آپ کے سامنے نہیں ہوتی ۔

نامور کلاسیکل ڈانسر مانی چاؤ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں آئے ہوئے 32سال ہوگئے۔ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version