Uncategorized

فاروق ستار نے حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

Published

on

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے علاقے شاہ رسول کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 15سال کا حساب پیپلزپارٹی سے مانگنا چاہیے،ہمارا مطالبہ ہے حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو تعینات کیا جائے، یہ انتخابات نہیں ریفرنڈم ہے جس میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کو بھاری کامیابی ہوگی۔

فاروق ستار نے کہا کہ  اس شہر میں ہر قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، ایم کیو ایم کو روایتی ووٹوں کے علاوہ بھی ووٹ ملیں گے، ہمیں خوشی ہے گجر برادری کے سارے ووٹ ایم کیو ایم کو پڑیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ شاہ رسول کالونی میں اس سے قبل ایم کیو ایم کی کوئی یوسی نہیں تھی،کراچی چلتا ہے اسلام آباد، لاہور، لاڑکانہ اور نوابشاہ چلتا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version