پاکستان

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں فواد چوہدری ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس میں فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی ماجد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کاحکم   ہے کہ فواد چودھری کو متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کیخلاف پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ پر راولپنڈی تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ کیلئے راولپنڈی کی عدالت پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری پر ہاؤسنگ سکیم کی منظوری، اراضی این او سی کیلئے کروڑوں روپے وصولی کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فواد چوہدری نے بطور وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔سابق وفاقی وزیر نے کزن فرنٹ مین فوق شیراز کے ذریعے کروڑوں روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version