تازہ ترین

ایف بی آر نے 1300 ارب کے نئے ٹیکسز کی تجویز پیش کردی

Published

on

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 25-2024 میں محصولات کی وصولی کے تخمینے کو پورا کرنے کے لیے 1200 سے 1300 ارب روپے تک کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کا ابتدائی خاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

ایف بی آر نے اضافی ٹیکسز لگانے، ٹیکس استثنیٰ اور زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لینے اور رئیل اسٹیٹ/ریٹیل سیکٹرز پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو اقدامات کے ذریعے 1300 ارب روپے تک جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئندہ چند روز میں درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کی بجٹ تجاویز کی منظوری ہونا باقی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version