Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مونس الٰہی کے ملکیتی ملک پلانٹ اور کمپنی ہیڈ آفس پر ایف بی آر کے چھاپے، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

Published

on

Mons Elahi's identity card blocked on court orders in money laundering case, included in passport control list

ایف بی آر  نے مونس الہٰی  کے ملک پلانٹ پریما اور کمپنی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا اور دفتر میں  ریکارڈ کی جانچ پڑتال  کی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے چھاپہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 38 کے تحت مارا،ریکارڈ میں سیلز ٹیکس میں کمی بیشی ہوئی تو پلانٹ اور ہیڈ آفس کو سیل  کیا جا سکتا ہے۔

چھاپہ ملک پلانٹ واقع قصور میں بھی مارا گیا،پریما ملک پلانٹ پر چھاپہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 38 کے تحت آڈٹ کی مد میں مارا گیا۔ ملک پلانٹ پر چھاپے کے دوران سیلز اور ٹیکس کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آڈٹ میں سیلز اور اب تک دیئے گئے ٹیکس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ چھاپے کے دوران قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کا آڈٹ کیا جائے گا۔

ایف بی آر کی ٹیم نے  پریما ملک کے ہیڈ آفس گارڈن ٹائون ابوبکر بلاک پر بھی چھاپہ مار۔سیلز اور ٹیکس کی ادائیگی میں کوئی کمی پائی گئی تو پلانٹ اور ہیڈ آفس کو سیل کر دیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین