ٹاپ سٹوریز
ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ، ججز، گریڈ 17 سے اوپر کے افسروں کی ٹیکس تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 216 کو جواز بناتے ہوئے نمایاں سیاسی شخصیات اور اہم سرکاری عہدیداروں ( پولیٹیکل ایکسپوزڈ پرسنز) کی جانب سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس، سیکشن 7 ای کے تحت سپر ٹیکس کی ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔
ٹیکس وکیل وحید شہزاد بٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن ( پی آئی سی) میں ایف بی آر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ ادارہ اہم معلومات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
پولیٹیکل ایکسپوزڈ پرسنز کی ٹیکس تفصیلات شیئر نہ کرنے پر پی آئی سی نے سیکرٹری ایف بی آر کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ایف بی آر نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے ذریعے گریڈ 17 تا 22 کے افسروں، ان کی بیگمات، بچوں کی ٹیکس تفصیلات مانگی گئی تھیں۔
ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ کی جانب سے انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت تفصیلات مانگی گئیں لیکن ایف بی آر نے طویل عرصہ چپ سادھے رکھی، وحید شہزاد بٹ کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کمزور قانون ہے اور ایف بی آر انتہائی بنیادی معلومات دینے سے انکاری ہے۔
ٹیکس وکیل نے پولیٹیکل ایکسپوزڈ پرسنز کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے سی وی ٹی اور سپر ٹیکس کی تفصیلات کی درخواست دی تھی۔ پولیٹیکل ایکسپوزڈ پرسنز میں ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سینیٹرز،صدر پاکستان، وفاقی وزرا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز، تمام وفاقی اور صوبائی محتسب، چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیئرمین نیب وغیرہ شامل ہیں۔
ایف بی آر کے انکاری خط میں کہا گیا ہے: "مجھے یہ کہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ آپریشن ونگ افراد بشمول BPS-17 اور اس سے اوپر کے اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران اور سرکاری ملازمین، ان کی شریک حیات، ان کے بچوں یا بینامیداروں کا کوئی ڈیٹا محفوظ نہیں رکھتا ہے۔
"مزید سیکشن 216 کسی بھی فرد یا اتھارٹی کو ٹیکس دہندگان کی معلومات کے افشاء کو منع کرتا ہے سوائے ان کے جو آرڈیننس کے سیکشن 21 کے ذیلی سیکشن 3 میں واضح طور پر مذکور ہیں۔ چونکہ درخواست دہندہ اس کی رعایت کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔ لہذا، خفیہ رکھی گئی معلومات کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 216 کی پیروی میں ظاہر نہیں کیا جا سکتا،”
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور