دنیا

چمگادڑ سے نئی عالمی وبا پھیلنے کا خدشہ، بھارت میں 20 افراد ہلاک

Published

on

سائنس دانوں کی جانب سے چمگادڑوں پر کی گئی نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں نئی وبا پھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیا ہے،دنیا  کے مختلف  خطوں میں  کی گئی تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے چمگادڑ کو کئی موذی امراض کا موجب قرار دے دیا ہے۔

بھارت ، سنگا پور، ملائیشیا  ، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں  ایک پر اسرار مرض رپورٹ ہوا   جس کا وائرس کا  بالواسطہ یا بلا واسطہ چمگادڑوں سے جڑتا ہے، اس وائرس کا نام نیپا وائرس ہے، بھارت میں 20 افراد نیپا  وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ایک موت  رپورٹ ہوئی ہے،سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ  چمگادڑ کئی موذی مرض پیدا کررہا ہے،جن میں سے ایک نیپا وائرس بھی ہے۔

ماہرین کی جانب سے بھارت اور  برازیل  کو اس وائرس کا ہاٹ سپاٹ قرار دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیماری پھیلانے والے اس وائرس سے بچاؤ کیلئے کام تیز کیا جائے ورنہ جلد ہی عالمی وباء پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version