پاکستان

کراچی اور گوادر کے درمیان جلد فیری سروس شروع کی جائے گی

Published

on

بہت جلد کراچی سے گوادرتک فیری سروس چلائی جائیگی،ایم اویوپرسائن ہوگیا۔

پاکستان میرین اکیڈمی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں کمانڈنٹ پی ایم اے کموڈر،رضوان علی منور،ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کے علاوہ بحری امورکے ماہرین اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ناٹیکل اورانجینئرنگ کے کیڈٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا کہناتھا کہ جلد کراچی سے گوادرتک فیری چلائی گئی،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن فیری سروس کو سہولیات فراہم کریگی،مذکورہ سروس کے ذریعے روڈ کے علاوہ سمندری راستے سے دونوں شہروں کے درمیان سفرکرنے والوں کو اضافی سہولت میسرہوگی۔

اس موقع پرڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کا مزید کہناتھا کہ انٹر نیشنل میری ٹائم کا عالمی دن سمندر کی حفاظت، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کی یاد دہانی کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے پاکستان آلودگی کے تدارک کے لیئے اقدامات کرنے والے ممالک میں شامل ہے،اس سال عالمی کنونشن مارک پول کے پچاس سال پورے ہونے سے منسوب کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں کمانڈنگ پاکستان میرین اکیڈمی کموڈو،رضوان علی منورکا کہنا تھاکہ سن 1973میں برطانوی تیل برداربحری جہازکے حادثے نے دنیا کو ایک نئی فکردی،جس کے بعد ایسے اقدامات کولاگوکیاگیا،جو سمندرمیں محفوظ سفریقینی بناتے ہیں۔

پاکستان میرین اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سمندری کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور عالمی دن کی مناسبت سے عملی اقدامات اٹھانے پر زوردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version