پاکستان

ایف آئی اے نے 3 انسانی سمگلر گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پاسپورٹ برآمد کر لیے

Published

on

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے کارروائی کے دوران 3انسانی اسمگلرز کوگرفتارکرلیا،بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد کرلیے گئے،ملزمان نے متعدد شہریوں سے سعودی عرب، یو اے ای اوردیگرممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلروں کوگرفتارکرلیا۔

گرفتارملزمان اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے، گرفتارملزمان میں انتظار حسین،محبوب علی اورمحمد کامران شامل ہیں،جو ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کربھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نےمتعدد شہریوں سے سعودی عرب،یو اے ای اوردیگر ممالک بھجوانے کےنام پر پاسپورٹ وصول کئے،چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کرسکے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد مذید تفتیش کا آغازکردیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version