پاکستان

ایف آئی اے سائبر کرائم نے علیمہ خان کو 3 فروری کو طلب کرلیا

Published

on

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کوسائبرکرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا، علیمہ خان کو سائبرکرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا۔

علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیاہے کہ علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

نوٹس علیمہ خان کو دھمکیوں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے  گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version