پاکستان
ایف آئی اے لاہور سرکل نے حوالہ ہنڈی کاروبار کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے، 2 کروڑ سے زیادہ رقم برآمد
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہورنے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچیج کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ڈائریکٹرایف آئی اے لاہورزون سرفراز ورک کی ہدایت پرحوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاون کے دوران کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے نسبت روڈ گوالمنڈی لاہور پر چھاپہ مار کاروائی کی۔
چھاپہ مار کاروائی میں ہنڈی حوالہ اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان سے2کروڑ18لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔
گرفتارملزمان میں حمزاللہ اورایازاللہ شامل ہیں،ملزمان لاہور کی مختلف پارٹیوں سے بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک بذریعہ ہنڈی حوالہ منتقل کرتے تھے۔
ملزمان غیرقانونی طور پر بھاری رقوم بھجوا کر ملکی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے،ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا۔