Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بے نامی اکاؤنٹ، ایف آئی اے نے اسد عمر کومبینہ منی لانڈرنگ پر طلب کر لیا

Published

on

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے بے نامی اکاونٹ سمیت دیگرذریعے سےموصول ہونے والی 4کروڑ روپے کی رقم کے معاملے پرپی ٹی آئی رہنما اسد عمرکو نوٹس بھیج دیا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے کیس میں ایف آئی اے،اے ایم ایل( اینٹی منی لانڈرنگ سیل) نے اسد عمر کو نوٹس بھیج دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں اسد عمر کو 25مئی کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کی جانب سے بھیجا گیا ہے،عبدالرؤف شیخ کے جاری نوٹس کے متن کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پربھیجا گیا ہے،15اپریل سن 2013کواسد عمر کے گھر سے 3کروڑ روپے بینک عملے نے وصول کیے،بینک عملے کی جانب سے رقم پی ٹی آئی کے جناح ایونیو اسلام آباد برانچ میں جمع کی گئی۔

5مئی سن 2013کو مذید ایک کروڑ روپے کی رقم دوبارہ وصول کی گئی،نوٹس کے مطابق مزید رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں بے نامی اکاونٹ سے ڈپازٹ کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ آپ معاملے سے بخوبی واقف ہیں،25مئی کو ایف آئی اے کے دفترپہنچ کر تفتیش میں شامل ہوں،روف شیخ کے مطابق اپنے ہمراہ 4 کروڑ روپے کے قریب رقم سے متعلق دستاویزی کاغذات بھی لیکر آئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین