Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

‘الطاف حسین نے بھی حل صرف جماعت اسلامی کا نعرہ لگا دیا’

Published

on

کراچی کے میئر کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی حمایت میں الطاف حسین کی ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین یہ کہنے لگے ہیں کہ الطاف حسین نے بھی حل صرف جماعت اسلامی کا نعرہ لگادیا۔

ایم کیو ایم کے بانی لیڈر الطاف حسین نے ٹویٹر پر لکھا کہ  کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اپنے روایتی غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات ، دہشت گردی وغنڈہ گردی اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کی خریدوفروخت کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔ جب پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں میئرکیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کااعلان کردیا ہے تو پھر اس طرح بلدیاتی ایوان میں عددی اکثریت جماعت اسلامی کی ہوجاتی ہے لیکن اس اکثریت کو بدلنے کیلئے PPP کی سندھ حکومت دھونس دھمکی، لالچ اور خریدوفروخت کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کراچی کے بلدیاتی ایوان پر بھی قبضہ کرنے کے شرمناک منصوبے بنارہی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یہ گھناؤنا عمل اس کی وڈیرانہ اورفاشسٹ ذہنیت کی کھلی عکاسی کررہا ہے۔پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پہلے ہی کراچی سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں پرسوفیصد قبضہ کررکھاہےاگر کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ذرہ برابر بھی دھندلی کی تو اسے کراچی کے عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔  مسلمہ جمہوری اصولوں کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا حق ایوان میں اکثریت رکھنے والی جماعت کا ہی بنتا ہے لہٰذا پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شیطانی منصوبوں کے استعمال سے قطعی اور قطعی بازرہے۔

الطاف حسین کی اس ٹویٹ پر رشید عالم فاروقی نے لکھا کہ الطاف بھائی نے بھی بالآخر حل صرف جماعت اسلامی کا نعرہ لگاتے ہوئے مئیر کراچی حافظ نعیم کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما عزیز مصطفیٰ آبادی نے الطاف حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ الطاف حسین کا یہ بیان اصول پرستی اور وضع داری کی اعلیٰ مثال ہے۔

ایک ٹویٹر صارف حماد جعفری نے لکھا کہ اب آپ جماعت اسلامی کی حمایت کر رہے ہیں؟ حیرت ہوئی۔

کراچی سے تحریک انصاف کے ایک سپورٹر نے لکھا اگر آپ ٹھیک ہوتے تو ہمیں عمران خان کی ضرورت نہ ہوتی۔

ایک صارف شوکت رسول نے سوال کیا کہ بھائی آپ کی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے نئی محبت ۔۔ وجہ کیا ہے۔

ایک صارف علی خان نے لکھا کہ میئر کے لیے کسی پارٹی کے پاس عددی اکثریت نہیں اس لیے زیادہ نشستوں والی جماعت کو ہی میئرشپ کی دعوت ملنی چاہئے۔

بہت سے صارفین نے الطاف حسین کو کراچی سے متعلق ٹویٹ پر طعنے بھی دیئے اور کہا کہ آپ کا کراچی سے کیا تعلق۔ آپ میئر لندن کی بات کریں۔ کچھ نے پاکستان آنے کے لیے کہا اور کچھ نے بدزبانی بھی کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین