پاکستان
پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید کو خراجِ عقیدت
پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید نے اپنے ساتھی ہوابازوں کے ساتھ ملکر یکم ستمبر 1965 کی شام چھمب سیکٹر پر بیس ہزار فٹ کی بلندی پر دوران ِ پرواز بھارتی فضائیہ کے چار حملہ آورطیاروں میں سے تین کو مار گرایا۔
6 ستمبر 1965ء کی شام انہیں بھارتی فضائی اڈے ہلواڑا پر حملہ آور ہونے کا حکم دیا گیا تاکہ لاہور کا دفاع کیا جاسکے۔ اس مشن میں سرفراز احمد رفیقی شہید نے اپنے ساتھ چار جنگجو طیاروں کی قیادت کی۔ ایک بھارتی طیارہ گرانے کے بعد انکے جہاز کی مشین گن جام ہوگئی۔
میدان چھوڑ کر بھاگنے کے بجائے انہوں نےاپنے ساتھیوں کو حملہ جاری رکھنے کا حکم دیا اور نہتے ہونے کے باوجود اپنی فارمیشن کی پشت سے حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہیں اپنی شاندار کارکردگی و جرأت کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ جرأت اور ستارۂ جرأت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی