الیکشن 2023
الیکشن تاریخ دینا عدالت کا کام نہیں،فیصلے سے اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی،پنجاب حکومت
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں دائر کردیں۔ وفاقی حکومت نے بھی اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں داخل کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بھی پنجاب میں فوری انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے نظرثانی کی استدعا کی ہے۔
پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے دائر نظرثانی درخواست پر تحریری جواب داخل کیا ہے، چیف سیکرٹری نے تحریری جواب موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں،الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے، 14مئی الیکشن کی تاریخ دینے سے اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت کے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔
پنجاب حکومت کے تحریری موقف میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کے بعد سیکورٹی حالات صوبے میں تبدیل ہو گئے ہیں،عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔عمران خان گرفتاری کے بعد پر تشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے،مظاہروں میں 162 پولیس اہلکار زخمی، 97 پولیس گاڑیوں کا جلایا گیا،پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزار سیکورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی