Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ڈیفالٹ کا خطرہ!قوم 10ماہ میں اربوں روپے کی درآمدی چائے،مصالحہ جات ڈکارگئی،100ارب کےموبائل فون درآمد

Published

on

موجودہ حکومت کے دس ماہ کے دوران ہزار ارب سے زیادہ کی درآمدات کی گئیں، جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے دوران پونے 2 ہزار ارب کی غذائی اشیا امپورٹ کی گئیں۔ غذائی اشیا کی درآمدات میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی 2022 تا اپریل 2023، 1 ہزار 838 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ روپے کی غذائی اشیا درآمد کی گئیں۔

سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ غذائی اشیا کی درآمدات میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی 2022 تا اپریل 2023، 1 ہزار 838 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ روپے کی غذائی اشیا درآمد کی گئیں۔ اس عرصے میں 30 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بچوں کا دودھ اور کریم درآمد کی گئیں۔

سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ 10 ماہ میں 251 ارب 61 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی،گزشتہ سال کی نسبت گندم کی درآمد میں 81.65 فیصد اضافہ ہوا،110 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے منگوائی گئی۔سالانہ بنیادوں پر چائے کی درآمد میں 19.73 فیصد اضافہ ہوا۔

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی تا اپریل 30 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ روپے کے مصالحہ جات درآمد کیے گئے،61 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سویا بین آئل، 730 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ روپے کا پام آئل اور 195 ارب 63 کروڑ 50 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں،10 ماہ میں 109 ارب 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کے موبائل فون بھی منگوائے گئے۔

ان دستاویزات اور اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کی طرف سے امپورٹ پر کنٹرول کے دعوے دھرے رہ گئے اور ملک کو دیوالیہ پن کے خدشات کے باوجود درآمدات معمول کے مطابق رہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین