کھیل
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: ارجنٹینا ،برازیل ، ایکواڈور، وینزویلا فاتح،چلی اور کولمبیا کا میچ برابر
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے پہلے مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ،آج ہونے والے میچوں میں برازیل نے پیرو،وینزویلا نے پیروگوائے،ایکواڈور نے یوروگوائے اور ارجنٹینا نے بلویا کو تین صفر سے شکست دے دی ہے، جبکہ چلی اور کولمبیا کا میچ برابر رہا
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی ٹیم نے بلوایا کو تین صفر سے شکست دی، ارجنٹینا کی جانب سے اینزو فرنینڈز ،نکولس گونزیلس اور نکولس ٹیگفلیکو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
5 بار کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم نے پیرو کو ایک صفر سے شکست دے دی،برازیل کی جانب سے واحد گول مارکیونس نے میچ کے90 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
وینزویلا کی ٹیم پیراگوائے کے خلاف فتح یاب رہی، میچ کا واحد گول سولومان رونڈن نے ایڈیشنل ٹائم میں پینلٹی پر اسکور کیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے پہلے مرحلے میں 2 بار کی عالمی چیمپئن یوروگوائے شکست کا سامنا کر نا پڑا،ایکواڈور کی ٹیم نے یوروگوائے کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز میں چلی اور کولمبیا کا میچ برابر ہو گیا، مقررہ وقت میں کوئی ٹیم بھی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کینیڈا ، میکسیکو اور امریکا میں کھیلا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 11 جون 2026 سے ہوگا، دنیابھر کی ٹاپ 48 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی