Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

فلم تیری میری کہانیاں،کامیڈی، ہارر اور رومانس کا انوکھا امتزاج

Published

on

عیدقرباں پرریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں پاکستانی سلوراسکرین پراپنی نوعیت کا انوکھا تجربہ ہے،ایک ہی فلم میں 3مختلف کہانیاں، جن محل،123واں اورپسوڑی نامی تین مختصردورانیے کی فلمیں شامل ہیں۔

ایک ہی فلم میں تین مختلف فلموں کی کہانیاں کامیڈی،رومینٹک جبکہ ہاررکامیڈی پرمبنی ہے،ہرفلم 40 منٹ دورانیے پرمشتمل ہے،جس میں چارگانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ فلم پاکستانی سنیما کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے،جس میں کسی ایک مرکزی خیال کے بجائے متفرق کہانیوں کا انتخاب کیاگیا ہے۔فلم تیری میری کہانیاں، عیدالاضحی پر ڈسٹری بیوشن کلب کے بینرتلے سلوراسکرین کی زینت بن رہی ہے،اس تجرباتی فلم میں موجود پہلی مختصر دورانیے کی فلم، جن محل، ایک شادی شدہ جوڑے حرا اورمانی کا احاطہ کرتی ہے،یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے،جس میں ایک گھرانے کی عجیب وغریب حرکات وسکنات کو فلمبند کیاگیا ہے۔

اس فلم کےڈائریکٹرنبیل قریشی،رائٹرباسط اورعلی عباس نقوی ہیں،دوسری شارٹ فلم کی کہانی کا نام 123واں رکھا گیا ہے،اس کہانی کو معروف قلم کار خلیل الرحمن قمرنے لکھا ہے جبکہ فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ ہیں،تیسری فلم پسوڑی ایک کامیڈی ڈرامہ اسکرپٹ پرمشتمل ہے،مختصر دورانیے کی اس فلم کو معروف ہوسٹ واسع چوہدری نے تحریرکیا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکٹرٹیلی وژن کی مشہورو معروف اداکارہ مرینہ خان ہیں،تیری میریکہانیاں فلم کا مکمل دورانیہ 120منٹ جبکہ اس میں کہانی کی ضرورت کے مطابق 4گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین