Uncategorized
مالی بحران سنگین، پی آئی اے کے دو بوئنگ 777 گراؤنڈ کر دیئے گئے
پی آئی اے کے مالی بحران کے اثرات پروازوں کی منسوخی کےبعد تیکنیکی امورپراثراندازہوناشروع ہوگئے۔
فنڈز دستیاب نہ ہونے کے سبب فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ دوطیارے عارضی طورپرگراونڈ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے مالی بحران کے اثرات کے سبب 2مزید بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے عارضی طورپرگراونڈ ہوگئے،جس کے بعد فلیٹ میں شامل اس ساخت کے گراونڈ طیاروں کی تعداد 4 رہ گئی۔
اس سے قبل بھی بوئنگ ٹرپل سیون طیارے گراونڈ ہیں،ذرائع کے مطابق حالیہ گراونڈ ہونے والے طیارے بی جی ایل اورڈی چی ڈبیلورجسٹریشن کے حامل ہیں،طیاروں کے لیے فنڈز دستیاب نہیں ہے،جس کی وجہ سےان طیاروں کی مینٹینس نہ ہوسکی۔
فی طیارے پر30سے40ملین ڈالرزپرزہ جات اورمرمت مد میں درکارہیں،ترجمان کے مطابق دونوں طیاروں میں ایک طیارہ سی چیک پرہےجبکہ دوسرے طیارے پررنگ کیا جارہا ہے۔