پاکستان

گلگت ایئرپورٹ پر آگ سے نمٹنے کی مشق

Published

on

سول ایوی ایشن نے گلگت ایئرپورٹ پر اگ سے نمٹنے کی فرضی مشق کی،ائیرپورٹ پر لاونج میں ایک ٹک شاپ پر لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے ٹیموں نے بیک وقت رسپانس کیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق گلگت ائیرپورٹ پر اگ سے نمٹنے کی مشق ائرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں کی گئی،کنٹرول ٹاور نے حادثے کی گھنٹی بجائی اورانٹرکام کے ذریعے فائر اسٹیشن کو آگاہ کیا۔

فرضی منظر نامے میں ٹک شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اگ کے بعد لاؤنج میں دھواں بھر گیا،پیغام موصول ہونے کے کچھ ہی دیر میں ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ کی گاڑیاں ڈیپارچر لاؤنج پہنچ گئیں۔

سی اے اے آر ایف ایف سروسز، پی آئی اے اور اے ایس ایف نے مذکورہ مشق میں حصہ لیا،مشق کی تکمیل کے بعد شرکاء کو ڈی بریف کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version