دنیا

گورنر فلوریڈا ڈی سینٹس صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل،آج ایلون مسک کے ساتھ ٹویٹر پر اعلان کریں گے

Published

on

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کووڈ لاک ڈاؤن اور تفرقہ انگیز ثقافتی مسائل پر لڑائیوں کی وجہ سے ری پبلکنز کے چہیتے شمار ہوتے ہیں، آج ری پبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، یہ اعلان انہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصادم کی راہ پر ڈال دے گا۔

ڈی سینٹس کی سیاسی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ وہ ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ ٹویٹر پر بات چیت میں ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ڈی سینٹس آج وفاقی الیکشن کمیشن میں ایک دستاویز داخل کرکے بھی صدارتی نامزدگی کے امیدوار ہونے کا اعلان کریں گے۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ڈی سینٹس کی ویب کاسٹ میں شامل ہو رہے ہیں لیکن اس کا مطلب ڈی سینٹس کی نامزدگی کی توثیق نہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ وہ کسی سیاسی نامزدگی کی توثیق کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم وہ ٹویٹر کو کسی حد تک ٹاؤن سکوائر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ڈی سینٹیس نومبر میں دوسری مدت کے لیے دوبارہ گورنر منتخب ہوئے تھے۔ ریپبلکنز کے درمیان ان کا بڑھتا ہوا پروفائل اور چندہ اکٹھا کرنے کی صلاحیت انہیں ری پبلکن امیدوار کی دوڑ میں ٹرمپ کے لیے سب سے بڑا خطرہ بناتی ہے۔

ٹرمپ کے دور صدارت میں ڈی سینٹس ان کے قریبی اتحادی شمار ہوتے رہے ہیں، ٹرمپ نے گورنر کے لیے ڈی سینٹس کی پہلی مہم کی حمایت بھی کی تھی لیکن ڈی سینٹس نے آہستہ آہستہ الگ سیاسی شناخت بنا لی۔ 44 سالہ ڈی سینٹس، 74 سالہ ٹرمپ کی نسبت زیادہ پارٹی کے مستقبل کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے ایک مشیر نے کہا کہ ڈی سینٹس کا ٹویٹر پر اعلان زیادہ مناسب حکمت عملی ہے کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بات بھی پہنچا لیں گے اور کوئی ان سے زیادہ سوال بھی نہیں کرپائے گا۔

ڈی سینٹس اپنے سیاسی عطیہ دہندگان کا بھی فوری اجلاس بلانے اور فنڈ ریزنگ جلد شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کورونا وباکے دوران، ڈی سینٹیس ماسک اور ویکسین پابندی کے خلاف مزاحمت کا چہرہ بن گئے تھے اور ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے خلاف ردعمل کے نمائندہ تصور ہوتے تھے۔ وہ امریکا کی کووڈ پالیسیوں کے سب سے بڑے ناقد تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version