Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آٹا قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اسلام آباد،پشاور کے صارفین سب سے زیادہ متاثر

Published

on

ملک میں آٹا کی قیمت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار 373 روپے تک پہنچ گیا۔ حکومتی کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے تصدیق ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا240 روپے تک مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ایک ہفتے میں راولپنڈی اورپشاور میں آٹے کا20 کلوکا تھیلا200  روپے تک مہنگا ہوا۔

پنجاب کے شہروں میں سب سے زیادہ متاثر سیالکوٹ اور فیصل آباد ہیں، سیالکوٹ133,فیصل آباد125,بنوں میں آٹے کا 20کلو تھیلا100 روپے تک مہنگا ہوا۔

لاہور90 ،گوجرانوالہ 67، بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 66 روپے تک مہنگا ہوا۔ سکھر60 اورکوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت30 روپے تک بڑھی۔راولپنڈی میں 20 کلوتھیلے کی 3333 روپے,پشاور میں آٹے کا تھیلا3300  روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بنوں3100,کراچی میں آٹے کا 20 کلوتھیلا3ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ2980,حیدر آباد,خضدار میں آٹےکا20 کلو تھیلا2800  روپے تک ہے۔

لاہور2730,گوجرانوالہ,سیالکوٹ میں آٹےکا تھیلا2600 روپے تک میں دستیاب ہے۔سرگودھا2533,سکھر,لاڑکانہ میں آٹے20کلو تھیلا2500 روپے تک ہے ۔

ملتان 2480 اوربہاولپور میں آٹے کا20کلو تھیلا 2466روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ فیصل آباد میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2440  روپے تک ہے

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Giuseppina

    جولائی 5, 2024 at 6:13 شام

    Good info and right to the point. I don’t know if this is really the best place to ask but do you folks have any ideea
    where to get some professional writers? Thx 🙂 Lista escape room

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین