Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فلائی جناح کل سے اسلام آباد، کوئٹہ پروازوں کا آغاز کرے گی

Published

on

ملک کی سستی ترین ائیرلائن فلائی جناح کی اسلام آباد اورکوئٹہ کے درمیان پروازوں کا آغاز23جولائی سے کیا جارہا ہے۔

ترجمان فلائی جناح کے مطابق اسلام آباد اورکوئٹہ روٹ پرپہلی پروازاتوارکو آپریٹ کی جائیگی،اسلام آباد اورکوئٹہ کے درمیان ہفتہ وار5پروازیں آپریٹ کی جائینگی۔

اسلام آباد اورکوئٹہ روٹ پرائیربس 320ساختہ طیارے استعمال کیے جائینگے،دونوں شہروں کے درمیان مسافروں کوفضائی سفر کا ایک نیا موقع فراہم کریگا۔

ترجمان فلائی جناح کے مطابق مسافر سستی سفری سہولیات کےساتھ ساتھ آرام دہ سفر سےبھی مستفید ہوسکیں گے،فلائی جناح کسی بھی اکانومی کیبن کے مقابلے میں زیادہ کشادہ نشستیں فراہم کررہی ہے، فلائی جناح اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعےسستا،معیاری اوراپنی مرضی کے کھانے کا تجربہ بھی فراہم کررہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین