پاکستان

فلائی دبئی کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، خاتون مسافر طبی امداد ملنے سے پہلے انتقال کر گئی

Published

on

طیارے میں دوران پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئی، غیر ملکی ایر لائن کی پرواز کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، فلائی دبئی کی پرواز بنکاک سے براستہ دبئی کولمبو جارہی تھی، کراچی کے قریب بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس پر طیارے کے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اجازت ملنے پر طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا، جہاں سول ایوی ایشن کے ڈاکٹروں نے خاتون مسافر کا معائنہ کیا مگر خاتون مسافر پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، کاغذی کاروائی کے بعد طیارہ میت سمیت اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version