پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

Published

on

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق اسلام اباد ہائیکورٹ کا فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا،بشری بی بی کو 190ملین پاونڈ ریفرنس سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی  روک دیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب ھیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

آج بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے لیے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل لے جایا گیا تھا، سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل روک لیا گیا۔

بشری بی بی آج سےاڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی،بشری بی بی کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالا سے اڈیالہ منتقل کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version