کھیل

فٹبال کے ’بیڈ بوائے‘زلاتان ابراہیمووچ 41 سال کی عمر میں ریٹائر

Published

on

 فٹبال کے ’بیڈ بوائے‘زلاتان ابراہیمووچ نے 41 سال کی عمر میں پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ابراہیموچ  کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اے سی میلان کے کھلاڑی اور مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔ سین سیرو اسٹیڈیم نے ابراہمیووچ کے اعلان ریٹائرمنٹ سن کر مداح رونے پر مجبور ہوگئے۔

فئیر ویل تقریب کے دوران ابراہیمووچ نے کہا کہ میں نےصرف فٹبال کو خیرباد کہا ہے اپنےمداحوں کو نہیں ۔

زلاتان ابراہیمووچ نے اپنے شاندار کیرئیر میں پی ایس جی، اے سی میلان ، مانچسٹر یونائینڈ اور انٹر میلان کی نمائندگی کی اور 511 گول اسکور کئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version