پاکستان
ڈیرہ اسماعل خان میں فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد مارے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے7دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔
ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
مرنیوالے 2 دہشتگردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچا دی گئیں۔