پاکستان
تیز بارش اور آندھی کی پیشگوئی، کراچی ایئرپورٹ پر ہلکے طیارے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/KARACHI-AIRPORT-RAIN-1.jpg)
مون سون کے متوقع سسٹم کےتحت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور آندھی کی پیش گوئی/سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پرپیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیے
سی اے اے حکام کے مطابق کراچی میں دوران بارش تند و تیز ہوائیں(60 کلومیٹراور اس سےزائد) ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،سی اے اے کے شعبہ ائرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا،
ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے،رن ویز اور ٹارمک ایریامیں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے حتی الامکان دورکرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں،گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوں کے دوران مختلف قسم کے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے گا،جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرزتعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،
ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی کاکردگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے، بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں گی،بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاوممکن بنانے کے ساتھ رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے گا،فالومی وین کو کسی بھی ہنگامی حالات کے دوران مکمل متحرک رکھاجائےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور