پاکستان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

Published

on

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل ہوئے

سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version