Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری مسلم لیگ ن میں شامل

Published

on

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور جھنگ سے آصف معاویہ اور نیلم سیال نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہر حلقے سے 6 سے 8 درخواستیں آئی ہیں،ہر حلقےسے ایک،ایک امیدوار حصہ لے گا،انٹرویوزمکمل ہوتے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائےگا،ضلع جھنگ کے امیدواروں کے آج انٹرویوزمکمل کئے گئے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ جھنگ سے کچھ معززممبران مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے جارہے ہیں،معززممبران نے مسلم لیگ (ن)،نوازشریف،شہبازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا،ضلع جھنگ 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے لحاظ سے خالی تھا،جھنگ کے کچھ ساتھی تعاون کررہے تھے اب شمولیت کررہے ہیں،آصف معاویہ اور نیلم سیال مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے ہیں،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوجوانوں اور بزرگوں نے مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے،عمران خان نے نوجوانوں کو بزرگوں کا گستاخ بنایا،جمہوریت آزادی اظہار رائے کا نام ہے،نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے،چاہتے ہیں الیکشن 8 فروری کو ہوں،یہ قبول نہیں کہ ملتوی ہو جائیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین