پاکستان
اسلام کے تینوں حلقوں سے انتخابی عذرداریوں پر الیکشن کمیشن سے فارم 45 اور 47 طلب
اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے انتخابی عذر داری کی درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سے اوریجنل فارم 45 اور فارم 46 طلب کر لیے،الیکشن کمیشن کو 20 مئی سے قبل اوریجنل فارم 45 اور فارم 46 جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے انتخابی عذر داری کی درخواستوں میں نوٹس جاری کر دیے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جج سماعت کی۔
الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سے اوریجنل فارم 45 اور فارم 46 طلب کر لیے،الیکشن کمیشن کو 20 مئی سے قبل اوریجنل فارم 45 اور فارم 46 جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،الیکشن ٹریبونل نے تینوں حلقوں این اے 48، 47 اور 46 کے اصل فارم 45 بھی طلب کرلیے۔
الیکشن کمیشن اور کامیاب قرار دیے گئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سمیت تمام امیدواروں سے اصل فارم 45 طلب کرلیے گئے،اسلام آباد ہائی تینوں حلقوں کے امیدواران شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔