Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

جاپان میں فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک

Published

on

جاپان میں فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ناکانو سٹی پولیس کے مطابق دوپہر کے آخر میں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے ایک عورت کو چاقو مارا ہے۔جب افسر جائے وقوعہ پر پہنچے تو حملہ آور نے شکار میں استعمال ہونے ولی رائفل سے مشابہ رائفل سے کچھ فائر کئے، جس سے چار افراد مارے گئے، حملہ آور کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلےعمارت میں گھیر لیا گیا۔

چاقو حملے میں زخمی 40 سالہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ دو پولیس اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے اور ایک اور شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ان اہلکاروں کی عمریں 46 اور 61 سال تھیں

مشتبہ شخص نے کیموفلاج ٹوپی،دھوپ کا چشمہ اور ایک ماسک پہن رکھا تھا۔ شہری انتظامیہ نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین