کھیل
فرنچ کلب پی ایس جی نے میسی کو نیا کنٹریکٹ دینے سے انکار کر دیا
ارجنٹینا کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی سعودیہ کے دورے کے بعد مشکل میں پڑ گئے۔ فرنچ کلب پی ایس جی نے معطل کرنے کے بعد نیا کنڑیکٹ دینے سے بھی انکار کر دیا۔رواں سیزن کے اختتام پر میسی پی ایس جی کو خیرباد کہہ دیں گے۔
فٹبال کلب بارسلونا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارجنٹینا کے فٹبال سٹار لیونل میسی فرنچ کلب سے اجازت لئے بغیر سعودی عرب کے دورے پر چلے گئے تھے جس پر لیگ ون میں میسی کی ٹیم پی ایس جی نے 2 ہفتوں کیلئے معطل کیا تھا۔ لیونل میسی کا پی ایس جی کے ساتھ کا نٹریکٹ رواں سیزن کے آخر میں ختم ہو جائے گا اور پی ایس جی نے نیا کانٹریکٹ دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
حال ہی میں سعودی کلب الحلال کی جانب سے میسی کو 400 ملین یورو سالانہ کی آفر ہوئی تھی۔ میسی اگر یہ آفر قبول کر لیتے ہیں تو وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسے لینے والے فٹبالر بن جائیں گے۔ لیونل میسی نے سعودی کلب کو جوائن کرنے میں دلچسپی بھی دکھائی ہے۔