پاکستان
کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کے لیے فریکوئنسی جاری
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیرٹریفک کی عدم دستیابی،سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)نے 3 شہروں کے لیے فریکوئنسی جاری کردی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کابل سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کو فضائی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرلیے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا،
اکیس اگست تک قابل عمل جاری کردہ نوٹم کے مطابق کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے 15 منٹ قبل تمام ائیرلائنز کے طیاروں کے کپتان لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کریں۔
فریکوئنسی کے ذریعے طیاروں کے کپتانوں کو پاکستانی فضائی حدود میں رہنمائی فراہم کی جائے گی،سی اے اے نے کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی تمام پروازوں کو 3 شہروں کی ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطے کے لیے فریکوئنسی بھی جاری کردی۔