پاکستان
رحیم یار خان ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے رحیم یار خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد ریسکیو سروسز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی استعداد کار کو جانچنا تھا۔
ہنگامی مشق میں دو منٹ سے کم وقت کے ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو حاصل کیا گیا،ریسکیو فائر فائٹنگ، سول ایوی ایشن، شیخ زید ہسپتال، پی اےایف نے حصہ لیا،رینجرز، پولیس اور 1122 کی بھی مشق کا حصہ بنے۔
ائرپورٹ فل اسکیل مشق کا انعقاد ہر دوسرے سال کیا جاتا ہے،فل اسکیل ہنگامی مشق شہری ہوابازی تنظیم ‘اکاو’ ضوابط کی پیروی میں کی جاتی ہے۔