پاکستان
جنرل باجوہ تو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا کہہ رہے تھے، فضل الرحمان کے دعوے درست نہیں، ملک احمد خان
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے متعلق دعووں پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں سیاسی مشاورت سے لائی گئی تھی،جنرل باجوہ تو کہہ رہے تھےتحریک عدم اعتماد واپس لے لیں الیکشن کی طرف جائیں،فیض حمید وہاں پر نہیں تھے،وہ تو اس وقت کور کمانڈر تھے،میٹنگ 26 مارچ 2022 کو شاہراہ قائدین کےایک مقام پر ہوئی تھی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، عمران خان نے 2014 میں اسلام آباد کا محاصرہ کیا، عمران خان کا 2014 میں احتجاج نہیں بلکہ اسلام آباد پر حملہ تھا،مولانافضل الرحمان کی تقاریر سے مجھےثبوت ملےتھے یہ بیرونی آلہ کار ہیں،مولانا فضل الرحمان کل تک پی ٹی آئی کوملک دشمن قرار دیتے رہے، عمران خان ملک اور ریاست کیخلاف سازش کررہے ہیں، 2014کا دھرنا ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کیلئے تھا،دھرنے کےباعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،عمران خان کا اسلام آباد کا دھرنا احتجاج کےنام پر فساد تھا۔
پی ٹی آئی کے مولانا فضل الرحمان سے رابطوں پر ملک احمد خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی آج کل پی ٹی آئی والوں سے ملاقات ہورہی ہے،نفرت کا جو بیج بورہے ہیں وہ ذاتیات میں بدلنے جارہا ہے،مولانافضل الرحمان کے دلائل تھے یہ شخص بہت کمزور عقیدےکا آدمی ہے،مولاناکےدلائل تھے انہوں نے ملک،عدالت،معاشرےکیخلاف سازش کی،مولانافضل الرحمان نے کہا تھا تحریک عدم اعتماد سے کیوں منع کررہے ہیں،مولانافضل الرحمان نےکہاتھاجنرل صاحب آپ ہمیں تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئےکہہ سکتےہیں،وہ تو کہہ رہے تھےتحریک عدم اعتماد واپس لے لیں الیکشن کی طرف جائیں،فیض حمید وہاں پر نہیں تھے،وہ تو اس وقت کور کمانڈر تھے،تحریک عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں سیاسی مشاورت سے لائی گئی تھی،میٹنگ 26 مارچ 2022 کو شاہراہ قائدین کےایک مقام پر ہوئی تھی،اس میٹنگ میں بطور پارٹی ترجمان میں شہبازشریف کے ساتھ موجود تھا،میں نے تو سنا تھا قمرباجوہ نے کہا تحریک عدم اعتماد نہ کریں،مولانافضل الرحمان نے جو کہا وہ درست نہیں ہے،ہر سیاسی عمل ایک ردعمل ہوتا ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ ملک میں حکومت سازی اس وقت اپنے مراحل میں ہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی