پاکستان

جنرل باجوہ تو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا کہہ رہے تھے، فضل الرحمان کے دعوے درست نہیں، ملک احمد خان

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے متعلق دعووں پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں سیاسی مشاورت سے لائی گئی تھی،جنرل باجوہ تو کہہ رہے تھےتحریک عدم اعتماد واپس لے لیں الیکشن کی طرف جائیں،فیض حمید وہاں پر نہیں تھے،وہ تو اس وقت کور کمانڈر تھے،میٹنگ 26 مارچ 2022 کو شاہراہ قائدین کےایک مقام پر ہوئی تھی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، عمران خان  نے 2014 میں اسلام آباد کا محاصرہ کیا، عمران خان کا 2014 میں احتجاج نہیں بلکہ اسلام آباد پر حملہ تھا،مولانافضل الرحمان کی تقاریر سے مجھےثبوت ملےتھے یہ بیرونی آلہ کار ہیں،مولانا فضل الرحمان کل تک پی ٹی آئی کوملک دشمن قرار دیتے رہے، عمران خان ملک اور ریاست کیخلاف سازش کررہے ہیں، 2014کا دھرنا ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کیلئے تھا،دھرنے کےباعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،عمران خان کا اسلام آباد کا دھرنا احتجاج کےنام پر فساد تھا۔

پی ٹی آئی کے مولانا فضل الرحمان سے رابطوں پر ملک احمد خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی آج کل پی ٹی آئی والوں سے ملاقات ہورہی ہے،نفرت کا جو بیج بورہے ہیں وہ ذاتیات میں بدلنے جارہا ہے،مولانافضل الرحمان کے دلائل تھے یہ شخص بہت کمزور عقیدےکا آدمی ہے،مولاناکےدلائل تھے انہوں نے ملک،عدالت،معاشرےکیخلاف سازش کی،مولانافضل الرحمان نے کہا تھا تحریک عدم اعتماد سے کیوں منع کررہے ہیں،مولانافضل الرحمان نےکہاتھاجنرل صاحب آپ ہمیں  تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئےکہہ سکتےہیں،وہ تو کہہ رہے تھےتحریک عدم اعتماد واپس لے لیں الیکشن کی طرف جائیں،فیض حمید وہاں پر نہیں تھے،وہ تو اس وقت کور کمانڈر تھے،تحریک عدم اعتماد کسی کے کہنے پر نہیں سیاسی مشاورت سے لائی گئی تھی،میٹنگ 26 مارچ 2022 کو شاہراہ قائدین کےایک مقام پر ہوئی تھی،اس میٹنگ میں بطور پارٹی ترجمان میں شہبازشریف کے ساتھ موجود تھا،میں نے تو سنا تھا قمرباجوہ نے کہا تحریک عدم اعتماد نہ کریں،مولانافضل الرحمان  نے جو کہا وہ درست نہیں ہے،ہر سیاسی عمل ایک ردعمل ہوتا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ملک میں حکومت سازی اس وقت اپنے مراحل میں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version