Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عام انتخابات 2024 : کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا آج آخری دن

Published

on

8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے بعد ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 روز کی توسیع کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق انتخابات 2024ء کے لیے آج شام تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل (23 دسمبر کو) جاری ہو گی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین