Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سرگودھا : ریٹرننگ افسر کے دفتر میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن گتھم گتھا

Published

on

ریٹرننگ آفیسر سرگودھا کے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان میں تصادم ہوگیا۔

تصادم کے دوران سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے محسن شاہ نواز رانجھا کی گاڑی کو روک لیا۔ محسن شاہ نواز رانجھا کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔

مسلم لیگ نون کے  امیدوار این اے 83 محسن شاہنواز رانجھا اور پی ٹی آئی کے رہنما شفقت عباس بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت اعوان ایڈوکیٹ بھی کاغذات وصول کرنے آئے تھے۔

محسن شاہنواز رانجھا اپنے بھائی کے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے کاغذات لینے آئے تھے۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی وکلا نے گالم گلوچ میں پہل کی لیگی کارکنوں کا غصہ ٹھنڈا کیا ورنہ بات بڑھ جاتی، میں خود وکیل ہوں وکیل میرے بھائی ہیں ان کا احترام کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی وکلا کا کہنا ہے کہ محسن شاہنواز رانجھا سرگودھا گالم گلوچ نون لیگیوں نے شروع کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین