پاکستان
گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری
وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیر استعمال سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری ہو گئی۔گاڑی محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی ملکیت تھی جس مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی،صبح 8 بجے باہر نکلا تو گاڑی اپنی جگہ سے غائب تھی۔
تھانہ نیو ٹاؤن نے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔