پاکستان

شیخ رشید کی بازیابی کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت دیں، آر پی او راولپنڈی، حلف دیں شیخ رشید آپ کے پاس نہیں، عدالت

Published

on

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے ساتھیوں کی مبینہ حراست کیخلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی۔ آر پی او راولپنڈی نے عدالت میں پیش مزید ایک ہفتہ کا وقت مانگ لیا۔

شیخ رشید اور ان کے ساتھیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے استفسار کیا کہ آپ نے ایک ہفتہ کا وقت مانگا تھا، شیخ رشید کی بازیابی کے حوالے سے کیا پیش رفت ہے؟

آر پی او نے کہا کہ عدالت مزید ایک ہفتہ کا وقت دے دے، میں معاملے کو دیکھ لیتا ہوں، جس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ بیان حلفی دیتے ہیں کہ شیخ رشید آپکے پاس موجود نہیں؟ اگر شیخ رشید کل راولپنڈی سے نکل آیا تو آپکے بیان حلفی پر کارروائی ہوگی۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کیساتھ 2 ایسے افراد بھی گرفتار ہیں جن کا سیاستث سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس افسران کا سی ڈی آر منگوا لے، شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشنز، 4 ایس ایچ اوز،ایک ڈی ایس پی گئے تھے، عینی شاہدین بھی موجود ہیں، عدالت سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو طلب نہیں کرینگے، آر پی او راولپنڈی ہی انہیں لائیں گے۔ کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version