Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

ٹویٹر صارفین کیلئے اچھی خبر، آڈیو اور ویڈیو کالز جلد ممکن ہوں گی

Published

on

ٹویٹراپنے صارفین کیلئے جلد ہی ایک نیا فیچر لے کر آئے گا جس سے ٹویٹر استعمال کرنے والے صارفین آڈیو و ویڈیو کال سمیت تمام انکرپڈٹ پیغامات بھیج سکیں گے۔

ٹویٹر کے سی ای او ایلن نے گزشتہ سال “Twitter 2.0 The Everything App ” کے منصوبے کا اعلان کیا تھا  جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایلن مسک نےاپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جلد ہی ٹویٹر صارفین اب اس پلیٹ فارم پر کسی سے بھی آڈیو اور ویڈیو چیٹ کر سکیں گے، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ صارفین  دنیا میں کہیں بھی لوگوں کو اپنا فون نمبر دیے بغیر بات کر سکیں گے

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین