ٹاپ سٹوریز
Good to see you چیف جسٹس نے وضاحت کردی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/05/Umar-Ata-Bandial-1.jpg)
چیف جسٹس سپریم کورٹ، جسٹس عمرعطا بندیال نے چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ایک مکالمے کی وضاحت کی کوشش کی ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے کہا تھا، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض اٹھایا تھا۔
آج (منگل کو ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک مقدمہ میں پیش ہونے والے وکیل اصغر سبزواری سے بھی کہا، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی،کافی وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے وضاحت کی کہ ،آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے،ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ ریمارکس سول مقدمے کی سماعت کے دوران دیئے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ان ریمارکس پر پارلیمنٹ کے اندر بھی بہت باتیں ہوئیں اور پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران بھی سیاسی لیڈروں نے بات کی۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
تازہ ترین2 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے