Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

Good to see you چیف جسٹس نے وضاحت کردی

Published

on

چیف جسٹس سپریم کورٹ، جسٹس عمرعطا بندیال نے چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ایک مکالمے کی وضاحت کی کوشش کی ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے کہا تھا، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض اٹھایا تھا۔

آج (منگل کو ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک مقدمہ میں پیش ہونے والے وکیل اصغر سبزواری سے بھی کہا، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی،کافی وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے وضاحت کی کہ ،آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے،ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ ریمارکس سول مقدمے کی سماعت کے دوران دیئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ان ریمارکس پر پارلیمنٹ کے اندر بھی بہت باتیں ہوئیں اور پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران بھی سیاسی لیڈروں نے بات کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین