Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گورکھ ہل پر کالی گھٹاؤں کے ڈیرے، موسم اور نظارے دلفریب ہوگئے

Published

on

سندھ کے بلند مقام گورکھ ہل میں گھنگھورگھٹاوں نے ڈیرے ڈال لیے۔حسین ودلفریب نظاروں  نے سحرطاری کردیا،مون سون میں گورکھ ہل پربرفباری کا شاندارمظاہرہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔

سندھ کے سب سے بلند مقام گورکھ ہل کی وادیوں میں اچانک کالی گھٹائیں امڈ آئیں،جس نے قرب وجوارکو ڈھانپ لیا۔گورکھ ہل دیہی سندھ کے ضلع دادو کے کیرتھرپہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ جس کی بلندی 5688فٹ کے لگ بھگ ہے۔

لفظ گورکھ کوبیک وقت سندھی اورسنسکرت زبان کا لفظ سمجھا جاتاہے،جس کے معنی تکلیف دہ یا دشوارگذارراستے کا ہے،اس مقام کا دامن بلوچستان سے ملتا ہے،اسی وجہ سے گورکھ ہل پربلوچستان کے موسم بھی شدت سے اثراندازہوتے ہیں،یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ کبھی کبھی دادوشہرمیں درجہ حرارت گرمی کی انتہاوں کو چھورہاہوتاہے،مگر اس بلندوبالا مقام پرموسم یکسرتبدیل دکھائی دیتا ہے۔

اکثرمون سون کی بارشوں میں یہاں ماحول اس وقت اوربھی زیادہ حسین ہوجاتا ہے،جب گورکھ ہل پربرفباری شروع ہوجاتی ہے،اس منظر کو دیکھنے کے لیے کراچی سمیت دیہی سندھ کے بہت باسی بے چین رہتے ہیں۔

اس خوبصورت مقام پرسیاحوں کی دلچسپی اوران کی سہولیات کے لیے کافی فقدان ہے،سندھ حکومت نے گذشتہ برسوں میں اس مقام کی تعمیر وترقی اوراسے باقاعدہ ایک تفریحی مقام کا درجہ دینے اورجدید سہولیات عندیہ دیا تھا،تاہم اب تک نتیجہ ڈھاک کے تین پات والا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین