Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

حکومتی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات، تلاشی کے ایس او پیز طے کئے گئے، ترجمان پنجاب حکومت، آپریشن ہوگا؟ کمشنر لاہور خاموش

Published

on

تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر کمشنر لاہور، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن پر مشتمل ٹیم پہنچی،ابتدائی طور پر اطلاعات سامنے آئیں کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن پر مشتمل یہ ٹیم عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے گی۔

عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کی اطلاعات پرتحریک انصاف نے صحافیوں کو بھی مدعو کر رکھا تھا اور پی ٹی آئی چیئرمین کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

تاہم پنجاب حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات عامر میر نے وضاحت کی کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی لینے نہیں بلکہ تلاشی کے لیے ایس او پیز طے کرنے گئی تھی۔

اس سے پہلے پولیس نے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کئے تھے اور وارنٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹیکنیکل شواہد اور جیو فینسنگ کی مدد سے معلوم ہوا کہ نو مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ملزمان نے مبینہ طور پر زمان پارک میں پناہ لے رکھی ہے۔

حکومتی ٹیم ایک گھنٹہ زمان پارک میں رکی اور پھر بتایا گیا کہ حکومتی ٹیم کے عمران خان سے مذاکرات ہو رہے تھے، مذاکرات کے بعد حکومتی ٹیم کمشنر لاہور کی قیادت میں ٹیم زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وضاحت کی کہ میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کروایا گیا تھا اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، لہٰذا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔

حکومتی ٹیم کی روانگی کے بعد پی ٹی آئی انتظامیہ نے میڈیا سے کہا کہ کچھ دیر میں صورتحال اور مذکرات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے آپریشن کے حوالے سے  میڈیا کے کسی سوال کاجواب نہیں دیا۔

لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست پر زمان پارک کی تلاشی کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے تھی کہ قانون کے مطابق تلاشی کے دوران خاتون پولیس افسر بھی موجود ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین