ٹاپ سٹوریز
حکومت آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر پٹرول، کھاد، آٹا سمیت کوئی بھی سبسڈی نہیں دے گی، یادداشت کا مسودہ تیار
پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے ایک بار پھر امریکا سے مدد مانگ لی ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر اینڈریو شوفر سے ملاقات کی۔
امریکی سفیر سے ملاقات میں پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز زیر بحث آئے، اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر بات کی۔
اس ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی امید پیدا ہوئی ہے کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے نے بھی ایک مسودہ تیار کیا ہے۔
مسودے کے مطابق پاکستان کسی بھی شعبے میں سبسڈی دینے سے پہلے ادارے سے منظوری لے گا۔ اگر اس یادداشت پر دستخط ہو جاتے ہیں تو معادہ طے پا جائے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف فنڈز کا معاملہ عمران خان اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور سے ہی ایک تنازع کی صورت اختیار کر چکا ہے، امریکا کا خیال ہے کہ پاکستان سی پیک معاہدوں اور چین کی سرمایہ کاری کی وجہ سے قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے، امریکا نے سی پیک کی مخالفت کی تھی اور اسے پاکستان کے لیے قرضے کے جال سے تشبیہ دی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا قرض اس شرط پر ملے گا کہ وہ اس رقم کو چین کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کرے گا، اس مقصد کے لیے پاکستان سے سی پیک معاہدوں کی نقول بھی مانگی گئی تھیں، چین نے سی پیک معاہدے کسی تیسرے فریق کے پاس نہ جانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
پاکستان دونوں اپنے دو بڑے اتحادیوں کی معاشی اور سیاسی چپقلش میں سینڈوچ بن کر رہ گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے دوست ملکوں کی فنانسنگ کی ضمانتیں طلب کرنا بھی دراصل چین کے قرضوں کی ادائیگی میں اپنا دیا گیا قرض استعمال نہ ہونے کو یقینی بنانے جیسا ہے۔
فنانسنگ کی ضمانتیں مہیا کئے جانے کے بعد بھی معاہدہ تاخیر کا شکار ہے، اب نئی یادداشت اور شرط کے بعد معاہدے کا امکان مضبوط ہوا تو ہے لیکن پاکستان پٹرول، کھاد اور آٹے پر بھی عوام کو سبسڈی یا ریلیف آئی ایم ایف کی مرضی کے بغیر نہیں دے پائے گا۔
پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت الیکشن سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کا جو منصوبہ بنائے ہوئے تھی اس شرط کے بعد منصوبے پرعمل بھی مشکل یا کسی حد تک ناممکن ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم حکومت اگر ووٹ بنک بڑھانے کی خاطر اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے کسی قسم کی سبسڈی یا ریلیف دیتی بھی ہے تو نئی آنے والی حکومت کے لیے مالیاتی ادارے کے ساتھ مستقبل میں ڈیل کرنا مشکل ہو جائے گا، اگر پی ڈی ایم جماعتیں جیت کر دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب رہیں تب بھی انہیں وہی صورت صورت درپش ہوگی کہ ہاتھوں سے لگائی گرہیں دانتوں سے کھولنا پڑیں گی۔
بدھ کو پاکستان نے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کےلیے امریکا سے مداخلت کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے کرنے کےلیے بڑھا جاسکے وہ بھی ایسی صورت میں کہ جب اسلام آباد فنڈ کی تجویز کردہ تمام بڑی شرائط نافذ کرچکا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف نے وسیع تر اتفاق رائے مرتب کیا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی پیشگی منطوری کے بغیر کبھی اضافی سبسڈی نہیں دے گا ۔
یہ اتفاق رائے فنڈ اسٹاف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی ( ای ایف ایف ) کے باقی ماندہ جاری عرصے کےلیے تھا۔
اس اتفاق رائے کے بعد مجوزہ کراس فیول سبسڈی کے حوالے سے جاری تنازع بڑی حدتک طے ہوگیا ہے اور یہی چیز اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ تھی۔
ایک اور تنازع بیرونی مالیاتی گیپ پورا کرنے کے حوالے سے جون 2023 تک 5 ارب ڈالر کے حصول کی تصدیق کا معاملہ تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بالترتیب دو ارب ڈالر اور ایک ارب ڈالر کے قرض کی توسیع کی تصدیق کر دی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اس سلسلے میں رسمی معاہدے جلد طے پاجائیں گے۔ باقی ماندہ دوارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ میں سے 45 کروڑ ڈالر ورلڈ بینک اپنے رائیز پروگرام ، 25 کروڑ ڈالر ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی) سے ملنے کی توقع ہے ۔
اس طرح مجمودی طور پر ورلڈ بینک اور اے آئی آئی بی سے 70 کروڑ ڈالر کا قرض جون 2023 کے آخر تک مل سکتا ہے۔جبکہ باقی ماندہ 1.3 ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے اس وقت لے لیے جائیں گے جب پاکستان اور آئی ایم ایف کےمابین اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا۔
پاکستان نے جولائی سے دسمبر کے پہلے نصف کے دوران کمرشل بینکوں کو 5 ارب ڈالر واپس کر دیے ہیں ان میں سے دو ارب ڈالر چینی کمرشل بینک سے دوبارہ قرض مل سکتا ہے۔ جبکہ باقی ماندہ تین ارب ڈالر آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ معاہدہ طے ہونے کے بعد حاصل کیاجاسکتا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں