پاکستان

گورنر ہاؤس لاہور عوام کے لیے کھول دیا گیا،والڈ سٹی اور ٹی ڈی سی پی کی ایپ سے بکنگ کرانا ہوگی

Published

on

انٹرنیشنل ٹورازم ڈے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں سفاری ٹور کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ طلبہ،عام شہری، سیاح اور غیر ملکی مہمان بھی 400سو سال پرانی گورنر ہاؤس کی عمارت کی سیر کرسکیں گے۔

لاہور اوردیگر شہرو ں کے لوگ پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس کی طرح گورنر ہاؤ ں کا بھی ٹور کرسکیں گےعوام والڈ سٹی اتھارٹی اور ٹی ڈی سی پی کی مشترکہ ایپ سے پری بکنگ حاصل کرسکیں گے۔

گورنر بلیغ الرحمان  نے کہا کہ گورنرہاؤس تک عوام کی باقاعدہ رسائی یقینی بنا رہے ہیں،سب کو خوش آمدید کہیں گے۔

گورنر بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کے انارکلی گیٹ پر سفاری ٹور کا آغاز کیا۔ گورنر بلیغ الرحمان،وزیراعلیٰ محسن نقوی اورکابینہ کو مستند ٹور گائیڈ نے معلومات فراہم کیں۔

 گورنر ہاؤس کے آئیوری روم (ہاتھی دانت)میں عبدالرحمان چغتائی کی نادار اورقیمتی 7پینٹنگز دکھائی گئیں ۔ بال روم میں گورنر ریواز کے پیانوکی تاریخ بیان کی گئی،نوادرات میں شامل پیانو سوسال سے زائد پرانا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور گورنر بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس کے بال روم میں تاریخی تصاویر کے پکٹوریل البم کا بھی باقاعدہ آغاز کیا ۔ گورنر ہاؤس کی پکٹوریل البم میں نادر او رنایاب تاریخی تصاویر کا ڈیجیٹل ڈسپلے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور کابینہ ارکان نے تاریخی سرنگ سے گزر کر قاسم خان کے مقبرے پر فاتحہ خوانی کی،  خاندان تیمور کے سپہ سالار قاسم خان کا مقبرہ گورنر ہاؤس کی پہلی عمارت تھی جو 6عہد سے گزر کر موجودہ حالت میں ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور مہمانوں نے گورنر ہاؤس کی تاریخی لائبریری کا بھی دورہ کیا، شرکاء کو گورنر ہاؤس کے عقبی حصے میں واقع مہاراجہ پیٹالہ گور پرشاد کی طرف سے تحفہ دی گئی توپ بھی دکھائی گئی۔

گورنر بلیغ الرحمان، وزیراعلیٰ محسن نقوی اور مہمان وزراء نے چڑیا گھر اورجھیل کنارے بارہ دری کا بھی دورہ کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version