پاکستان
میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نمبرز کے بجائے گریڈنگ، نوٹیفکیشن جاری
ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانی نمبروں کا سسٹم ختم کرنے کرکے گریڈ سسٹم متعارف کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سالانہ امتحان 2024 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو نمبروں کی بجائے گریڈ دئیے جائیں گے۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو اب امتحانات میں نمبر نہیں گریڈ دئیے جائیں گئے محکمہ تعلیم نے فیصلہ کرلیا ۔ اب یونیورسٹیز کے نتائج کی طرز پر بورڈز بھی طلباء کو جی پی اے اور سی جی پی اے دیں گے
پہلے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے تعلیمی بورڈز میں نیا فارمولا نافذ کیا جائے گا۔
سندھ اور پنجاب کے بعد ملک بھر کے تمام بورڈز میں نیا فارمولا نافذ ہوگا، نئے گریڈنگ سسٹم کا فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن نے 27 اکتوبر 2023 کی میٹنگ میں کیا۔