پاکستان

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئے سال کے وسط میں آپریشنل ہو جائے گا

Published

on

سول ایوی ایشن نےسال 2023 میں 18.50بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے،51.2بلین روپے سے تعمیر نیوگوادرائیرپورٹ سال 2024کے وسط میں آپریشنل ہوگا،کراچی ائیرپورٹ پرنئے ٹاوراورفائراسٹیشن کی تعمیرکا آغازسال نومیں ہوگا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سال 2023 میں مکمل کئے گئے پراجیکٹس اور مستقبل قریب کے چند منصوبےتقریباً 18.50 بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے مین رن وے کی تعمیر نو اوراپ گریڈیشن کے دوران مین رن وے کی تعمیرنواوراپ گریڈیشن کے دوران مین رن وے کی تعمیرنو کی گئی،اوراسے گیٹگری ایف کے طیاروں کواجازت دینے کے لیے اپ گریڈ کیاگیا۔

29جولائی 2022کو عام فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوا، فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پررن وے کی تعمیر نواور پرانے رن وے کی ایک نئے کنکریٹ رن وے کے طورپردوبارہ تعمیر کردی گئی ہےاورفلائٹ آپریشن 31 مئی 2023 کو شروع ہوا،نئے رن وے پرکیٹیگری 1 کا ائیرفیلڈ لائٹنگ سسٹم نصب ہے۔

کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے رن وے کی دوبارہ تعمیر کی گئی اورپرانے رن وے کو کیٹ ای (777) آپریشنز کے لیے دوبارہ تعمیر اوراپ گریڈ کیا گیا ہے،یہ منصوبہ مکمل ہو گیا اورفلائٹ آپریشن 31 مئی 2023 کو شروع ہوا،نئے رن وے پرکیٹیگری 2 کا ائیرفیلڈ لائٹنگ سسٹم نصب ہے۔

ترجمان کے مطابق ملکی ہوائی اڈوں پر کچھ منصوبے مستقبل قریب میں مکمل ہوں گے،جن میں مریدکے کے قریب ایک نیا جنرل ایوی ایشن ائروڈروم تعمیرکیا جا رہا ہے،مکمل ہونے پرموجودہ والٹن ائروڈروم کو یہاں منتقل کردیا جائےگا،مارچ 2024تک ائیرسائیڈ انفراسٹرکچر بشمول رن وے ایپرن،ٹیکسی ویزاورہینگرزکو آپریشنل کرنےکا منصوبہ ہے۔

نیا گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اب 51.2 بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے،جس میں تقریباً 34 ارب پاکستانی روپے کے مساوی چینی گرانٹ شامل ہے،توقع ہےکہ ہوائی اڈہ اگست 2024 تک مکمل ہو جائےگا۔

دیگر نئے منصوبے فی الحال سال 2024 اوراس کے بعد کے لیے پائپ لائن میں ہیں،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ مستقبل میں بھیڑ اورمسافروں کی مشکلات کو مدنظررکھ کربنایا گیا ہے،تعمیراتی ٹھیکہ فی الحال ابتدائی مراحل میں ہےاوریہ منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے مرکزی رن وے کی تعمیرنو کی جائے گی،اوراسے(ایف)کیٹگری کے طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائےگا،بیگم نصرت بھٹو ائیرپورٹ سکھرکی توسیع کے دوران کیٹ ای ٹرپل سیون آپریشنز کے لیے موجودہ ہوائی اڈے کو بین الاقوامی معیارپراپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے،میسرزنیسپاک رن وے،ایپرن،نئی ٹرمینل بلڈنگ اوردیگربنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے رہاہے، ایک اندازے کے مطابق یہ منصوبہ 36 ماہ میں مکمل ہوگا اوررن وے، ٹیکسی وے،ایپرن اورائیرسائیڈ انفراسٹرکچربشمول نئی ٹرمینل بلڈنگ پرتقریبا 40ارب روپے پاکستانی لاگت آئی گی،پروجیکٹ پی سی ون منظوری کے لیے جائزے کے آخری مرحلے میں ہے۔

ڈی آئی خان میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کے دوران ہوائی اڈے کو ایک نئی جگہ پر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے،یہ کیٹ ای (777) علاقائی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر جنوبی کے پی کے،شمالی بلوچستان اورمغربی پنجاب کی آبادیوں کو ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرے گا،تعمیراتی مدت تقریبا چار سال ہےاورصحیح لاگت کا تعین کنسلٹنٹ فزیبلٹی اسٹڈی اورڈیزائن کے بعد کرے گا،جس پرتقریباً 200 ملین پاکستانی روپے لاگت آئے گی۔

سی اے اے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنئے ائیرٹریفک کنٹرول ٹاوراورفائر اسٹیشن کی تعمیرکا ارادہ رکھتاہے،جناح انٹرنیشنل کراچی کے لیے بیرونی واندرونی سڑکوں کو بھیڑسے بچنے اورمسافروں کی نقل وحرکت کو آسانی بنانے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کے طورپراپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو موجودہ چارلی اور الفا ٹیکسی وے کی اپ گریڈیشن، ایپرن ایج لائٹس،ایپرن فلڈ لائٹ ٹاور،طوفان بادوباراں کے پانی کی نکاسی کا نظام اورپرانے جیٹ ایپرن کی مرمت سمیت ایپرن کی توسیع کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔

پشاورکا باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ ملک کا چوتھا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے،جس کےکثیرالمنزلہ کارپارکنگ کی تعمیراورٹرمینل بلڈنگ کو اپ گریڈ کیا جائےگا،موجودہ کار پارکنگ کی توسیع کے لیے زمین کی عدم دستیابی کا سامنا تھا تاہم اب موجودہ کار پارک اورموجودہ اے ایس ایف کیمپ کے ملحقہ علاقوں کو استعمال کرتے ہوئے ملٹی لیول کارپارک بنانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے،ملٹی لیول کار پارک کی تعمیر کے لیے سول ایوی ایشن کوموجودہ اے ایس ایف کیمپ کو نئی جگہ پر منتقل کرنا ہے،جس کے لیے متبادل جگہ پر تقریباً 3.5 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے،ائیرپورٹ سکیورٹی کیمپ اورکار پارک کے ڈیزائن پر کام جاری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version